تازہ ترین

'دعا ہے اللہ حریم شاہ کو پھر سے فضا حسین بنادے

'دعا-ہے-اللہ-حریم-شاہ-کو-پھر-سے-فضا-حسین-بنادے

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی پاکستانی خاتون حریم شاہ کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ان تمام افراد سے معافی مانگتے نظر آئے جن کو ان کی بیٹی کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ حریم شاہ متنازع ویڈیوز اور نامور شخصیات کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے اس وقت خبروں میں ہیں۔حریم شاہ کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے اپنا تعارف ضرار حسین شاہ کہہ کر کروایا۔12 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حریم شاہ کا اصل نام 'فضا حسین' ہے۔ٹک ٹاک اسٹار کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں کہ وہ اپنے دکھ کو بیان کرسکیں البتہ انہوں نے ان تمام شخصیات سے معافی مانگی ہے جن کو حریم شاہ کی ویڈیوز سے تکلیف پہنچی۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ 'بحثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے او جسے چاہے ذلت دیتا ہے، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے میں نے اپنی زندگی میں کسی کا دل نہیں دکھایا، بس ایک بار میرے والد صاحب مجھ سے ناراض ہوگئے تھے، شاید مجھے تب ہی کوئی بد دعا لگ گئی'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے اپنی بیٹی کو اچھی تعلیم دلوائی، اس نے اچھے نمبرز حاصل کیے، وہ عالمہ بنی، ایک باپ جو کرسکتا تھا وہ سب میں نے کیا، لیکن اس نے مجھے مایوس کیا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'جو لوگ ہمارے خاندان کی ہمارے بزرگوں کی عزت کرتے تھے انہیں یقیناً بہت صدمہ پہنچا، میں کوشش کروں گا کہ ان کے لیے کچھ بہتر کرسکوں'۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک کی قومی سلامتی کے لیے کافی پریشان ہیں کیوں کہ حریم شاہ کی متنازع ویڈیوز کے باعث قوم کی سالمیت داؤ پر لگ گئی ہے۔ اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کے والد نے بتایا کہ 'خدا کا شکر ہے میں نے اسے کسی کالج میں تعلیم نہیں دلوائی، ورنہ میرے عزت دار بھائی کہتے کے ایسی تعلیم کی وجہ سے وہ بگڑ گئی ہے۔حریم شاہ کے والد نے کہا کہ ان کے بچے راتوں کو سو نہیں سکتے، لیکن انسان ہیں سب کچھ برداشت کر رہے ہیں، لوگ دعا کریں کہ اللہ ان کے خاندان کی عزت رکھ لے۔ضرار حسین شاہ کے مطابق ان کی اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کی بیٹی کو حریم شاہ سے دوبارہ فضا حسین بنادے۔دوسری جانب حریم شاہ سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ان کے والد کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی، ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میڈیا اور پبلک سے درخواست ہے کہ ان معاملات میں میرے خاندان کو شامل نہ کریں اور میری ذاتی معلومات شیئر نہ کریں'۔ https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212698473063211010 خیال رہے کہ حریم شاہ نے کچھ عرصہ قبل اردو پوائنٹ کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ تقابل ادیان (Comparative Religions) میں ایم فل کر رہی ہیں، ان کی چار بہنیں اور تین بھائی ہیں جبکہ ان کے والدین دونوں سرکاری افسران ہیں۔حریم شاہ کے مطابق ان کے اہل خانہ بہت سخت ہیں اور انہیں بالکل سپورٹ نہیں کرتے۔یاد رہے کہ حریم شاہ کو گزشتہ سال اس وقت مقبولیت ملی جب نامور اینکر مشبر لقمان نے ان پر اور ان کی دوست صندل خٹک پر ان کے نجی طیارے سے سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر بھی کافی شہرت حاصل کی۔حریم شاہ کی کچھ ویڈیو اور تصاویر پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ بھی سامنے آئیں تھی۔ گزشتہ سال حریم شاہ دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی پہنچ گئیں تھی جہاں انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی کی گئی۔خیال رہے کہ حال ہی میں ان کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں وہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ٹیلی فون پر بات کررہی ہیں جبکہ ان پر نامناسب الزامات بھی عائد کرتی نظر آئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں