تازہ ترین

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےپٹرولیم مصنوعات کی قلت کا ذمہ دارحکومت کاقراردیدیا

آئل-مارکیٹنگ-کمپنیوں-نےپٹرولیم-مصنوعات-کی-قلت-کا-ذمہ-دارحکومت-کاقراردیدیا

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ جواب میں  سارا قصوروار حکومت کا ٹھہرایا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مارچ میں منصوبہ بندی کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگائی گئی،حکومت کو بار بار درآمد کھولنے کی درخواست کی۔ جواب میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یہ بھی بتایا ہےکہ اس وقت عالمی منڈی میں قیمتیں پاکستان سےکہیں زیادہ ہیں،حکومت 15 دن کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کرے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اوگرا نے 3 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں پٹرول و ڈیزل کی عدم فراہمی کی وجوہات طلب کی گئی  اور پوچھا گیا کہ پٹرول پمپس پرمطلوبہ اسٹاک کیوں نہیں رکھا گیا۔ ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے بھی اپنی رپورٹ میں پٹرولیم بحران سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مطلوبہ مقدارمیں سپلائی نہیں کررہیں۔ بحرانی کیفیت سے بچنے کیلئے کمپنیاں پٹرول و ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائیں۔اوگرا نے آئل کمپنیوں کو ہدایات جاری کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کو خط بھی لکھا ہے۔ ان کمپنیوں میں شیل پاکستان، اٹک پٹرولیم اور ٹوٹل پارکو شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں