تازہ ترین

آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے “خفیہ کیمروں ” کا نہیں

آئین-میں-خفیہ-ووٹ-کا-ذکر-ہے-“خفیہ-کیمروں-”-کا-نہیں

لاہور: چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل ایوان بالا سے خفیہ کیمروں کی موجودگی نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے ایسے میں مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور بڑا بیان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے، اس بار کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑگئی، ایسی تاریخی ذلت،توبہ۔ مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے اور اب آر ٹی ایس اور “ڈسکہ دھند” کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1370292087598559232 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے، آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں، ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔ واضح رہے کہ آج صبح مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے بنائے گئے بوتھ میں خفیہ کیمروں کے نصب ہونے کا انکشاف کیا تھا اور مبینہ خفیہ کیمروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1370288521324470276 مبینہ خفیہ کیمروں کی برآمدگی کے ساتھ ہی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جوکہ اب تک جاری ہے، حکومتی وزرا اسے اپوزیشن کی سازش قرار دے رہی ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی چال ہے کیونکہ حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے اور یہ اس کا گھناؤنہ فعل ہے۔ خفیہ کیمروں کی برآمدگی کے بعد سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیتے یقین دلایا کہ کیمرے کے معاملے کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیکریٹری سینیٹ کی جانب سے کیمروں پر کمیٹی بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس سے پہلے مصدق ملک ،مصطفی نواز وائرنگ کو کیمرے سمجھ کر اکھاڑ دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں