تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے معاشی اہداف مقرر کر دیے

آئی-ایم-ایف-نے-پاکستان-کیلئے-نئے-معاشی-اہداف-مقرر-کر-دیے

حکومتِ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معیشت اور گورننس میں بہتری کے لیے نئے اسٹرکچرل اہداف طے پا گئے ہیں، جن کے تحت ایک سال کے دوران مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نئے اسٹرکچرل بینچ مارکس پر اتفاق کر لیا ہے، جب کہ ان اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو واضح ڈیڈ لائنز بھی دے دی گئی ہیں۔ ان اہداف کے تحت مالی، انتظامی، سماجی، توانائی اور تجارتی شعبوں میں مرحلہ وار اصلاحات نافذ کی جائیں گی، جو 2026 سے 2027 کے دوران مکمل کیے جانے کا ہدف ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں آڈٹ کیسز کے انتخاب کا نظام عالمی سطح پر ٹیکس کیسز کے آڈٹ کے مطابق ہونا چاہیے، ان ہی ٹیکس اصلاحات کے ذریعے پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیکس نظام کو بہتر بنائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں