تازہ ترین

آئی جی اسلام آباد کی تیسری ای کچہری ، مسائل سنے

آئی-جی-اسلام-آباد-کی-تیسری-ای-کچہری-،-مسائل-سنے

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے تیسری ای کچہری کا انعقاد کیا اورشہریوں کے مسائل سنے ، اس موقع پر ایم این اے راجہ خرم نواز اور سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ، شہری رورل زون کے تمام تھانوں اور ایس ڈی پی اوز دفاتر میں موجود تھے ، آئی جی اور ایم این اے راجہ خرم نوازنے شہریوں کے مسائل سن کرموقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسلام آباد میں منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے پہلے بھی شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کئی اقدامات کیے ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔شہریوں کی شکایات پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مزید نفری اور گاڑیاں جلد ہی تھانوں میں بھیج دی جائیں گی اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنایاجائے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں