تازہ ترین

آئی ٹی کا کردار زندگی کے ہر شعبہ میں موجود ہے ،تیمورتالپور

آئی-ٹی-کا-کردار-زندگی-کے-ہر-شعبہ-میں-موجود-ہے-،تیمورتالپور

شعبہ آئی ٹی میں معنی خیزپیش رفت کویقینی بنائیں گے ،صوبائی وزیر کاکانفرنس سے خطابپائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی ناگزیر ہے ،شیخ الجامعہ کراچی: سندھ کے وزیر انفار میشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ آئی ٹی کا کردار زندگی کے ہر شعبہ میں موجود ہے ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی قیادت میں حکومت سندھ دوسرے صوبوں سے کارکردگی میں سب سے آگے ہے ، ان شعبوں میں ٹیکس کلیکشن، لوکل گورننس اورصحت شامل ہیں۔ ہم آئی ٹی کے شعبہ میں دوسرے صوبوں سے پیچھے ہیں مگر کوشش کررہے ہیں کہ اس میں معنی خیزپیش رفت کویقینی بنایاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقدہ دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: انفارمیشن سائنس اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ آئی ٹی بین الاقوامی معیشتوں کا اہم ترین جز ہے ، پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی ناگزیر ہے ،معاشی اور سماجی ترقی میں بھی آئی ٹی کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آنے والے وقتوں میں آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ ہوں گے ۔ اپنی صلاحیتوں اور سوچ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے رہنا ہوگا۔ ہمیں اپنے موجودہ نصاب پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ساؤتھ کوریا کی سانگ کوان یونیورسٹی سیول کے نواب محمد فصیح قریشی نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن کو موثر بنانے کے لئے ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نبردآزماہونے کے لئے ہمیں شہروں میں مستحکم اور پائیدار نیٹ ورکنگ کرنی پڑے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں