تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی ہاجز پھنس گئے

آبنائے-ہرمز-میں-18-بھارتی-ہاجز-پھنس-گئے

آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی جہاز پھنس گئے جس کی وجہ سے بھارت میں توانائی کا بحران سنگین ہوگیا۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کردیا کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی وزارت جہاز رانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز گزر گئے۔ ایک جہاز ممبئی اور دوسرا نیو منگلور بندرگاہ پر لنگراندار ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں