تازہ ترین

آبیانہ کی دگنی وصولی زراعت پر خود کش حملہ :جماعت اسلامی

آبیانہ-کی-دگنی-وصولی-زراعت-پر-خود-کش-حملہ-:جماعت-اسلامی

فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے صوبائی حکومت کی طرف سے بغیر کسی نوٹس کے کسانوں کے لئے آبیانہ کی وصولی کو دگنی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے زراعت پر خود کش حملہ قرار دیا ہے ، لاک ڈاؤن،مہنگائی اورٹڈی دل کے مارے کاشتکار اپنی جمع پونچی بھی خرچ کر چکے ہیں ،اب صوبائی حکومت کی طرف سے ڈبل آبیانہ وصولی کے نوٹس ان کے لئے ڈیتھ وارنٹ کے مترادف ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں 7لاکھ ٹن سے زیادہ گندم متاثر ہوئی ہے ، جس سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ ٹڈی دل کے خطرات ابھی بھی سروں پر منڈلا رہے ہیں،ایسے میں حکومت کا تو فرض تھا کہ فوری طور پر کسانوں کے نقصان کاازالہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی متاثرہ غریب کاشتکار امداد سے محروم نہ رہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں