منچلے نوجوانوں نے بسنت کیلئے ڈور پتنگیں جمع کرتے ہوئے چھتوں پر لائٹیں ،باربی کیو کی محفلیں سجانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ،پتنگ بازی کرنے والوں کے والدین کو بھی پکڑنے کا فیصلہ فیصل آباد: فیصل آباد میں آج غیر اعلانیہ طور پر منائی جانیوالی بسنت کی روک تھام کیلئے پولیس کی سیڑھی فورس تیار کر لی گئی ، پولیس حکام نے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دئیے ، ملزموں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔ قانون شکنی کرنے والوں کو براہ راست جیل بھجوانے کا عندیہ دے دیا گیا۔ فیصل آباد میں منچلے نوجوانوں نے آج بسنت منانے کیلئے ڈور پتنگیں جمع کرتے ہوئے چھتوں پر لائٹیں ،باربی کیو کی محفلیں سجانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ قریبی دوستوں کو دعوتیں دے دی گئی ہیں ۔سی پی او نے ٹاؤن ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کردیئے جس علاقے میں پتنگ بازی ہوگی وہاں کے افسر جواب دہ ہونگے ۔ دریں اثنا پولیس نے دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا۔جھنگ بازار کے علاقہ راجباہ روڈ پر زین شاہ اور احمد، 279رب میں اجمل، افغان آباد میں عثمان اور حارث، علی رضا، فراز اور جمشید، مدن پورہ میں علی حیدر، کینال روڈ پر احمد نوید اور دائود، فتح آباد میں فرحان، ملت چوک میں ریحان، اکبر چوک میں شہزاد، احمد علی اور عبدالرحمن، اور نور ولی، 203رب میں وقاص، منصور آباد میں سیف اور علی حسن، میاں پنڈ سے اکرم، حسنات، غفور بشیر ہسپتال روڈ پر عمران اور حماد، شاہ چوک سے عدنان، مقبول روڈ سے عمران، بابر سینما چوک سے احمد علی کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں قبضہ میں لے لی گئیں ۔