تازہ ترین

آرمڈ فورسزایکٹ کیلئے قائمہ کمیٹی دفاع کا خلافِ قواعد اجلاس کا انکشاف

آرمڈ-فورسزایکٹ-کیلئے-قائمہ-کمیٹی-دفاع-کا-خلافِ-قواعد-اجلاس-کا-انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع میں آرمڈ فورسز ایکٹ میں ترمیم کیلئے قواعد کی خلاف وزری کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث 6 جنوری سوموار کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں بری، فضائیہ اور بحریہ افواج کے ایکٹ میں ترامیم دوبارہ زیرغور آئیں گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمڈ فورسز ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس6 جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی دفاع کی صدارت پالیمانی سیکرٹری کیپٹن جمیل احمد نے کی، جو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی ہے. کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ایوی ایشن ڈویژن کے پارلیمانی سیکرٹری ہیں اور قواعد کو نظرانداز کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی دفاع کے 3 جنوری کو اجلاس کی صدارت ان سے کرائی گئی. ذرائع کے مطابق بلز کی منظوری کے وقت کیپٹن جمیل نے ممبران سے بلز پر ووٹنگ نہیں کرائی، اب 6 جنوری کو ہونے والے قائمہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین امجد خان نیازی کریں گے. قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے 3 جنوری کے اجلاس میں ارکان سینیٹ کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم اب6 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی دفاع کمیٹی کے ارکان کو مدعو نہیں کیا گیا . واضح رہے کہ 3 جنوری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تینوں بلز کی منظوری دی تھی. واضح رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے آرمڈ فورسز ایکٹ میں ترمیم کیلئے مسودہ تیار کیا تھا، جس کو باقاعدہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش بھی کیا گیا. لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا تھا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس قواعدوضوابط کے مطابق نہیں ہوا، اجلاس میں ووٹنگ بھی نہیں کروائی گئی. تاہم آرمڈ فورسز ایکٹ میں ترمیم کیلئے بل کو منظور کروانے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا گیا جہاں پر اس بل پر اعتراض لگا دیا گیا اور پھر دوبارہ قائمہ کمیٹی سے منظوری کیلئے بھیجنے کا کہا گیا.

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں