تازہ ترین

آرمی چیف کی خصوصی ہدایات، طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ

آرمی-چیف-کی-خصوصی-ہدایات،-طبی-آلات-کی-ایمرجنسی-سپلائی-کوئٹہ-کیلئے-روانہ

راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ کردی گئی، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدمی دکھانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا وائرس سے نبردآزما بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان بھجوادیاگیا، ضروری میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پربھجوایا گیا، جس میں پرسنل پروٹیکٹو آلات اور طبی ساز وسامان شامل ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1247432657027375104 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اسٹاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1247432655131607041 آرمی چیف نے کہا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے جدید طبی سہولیات کے حامل ترقی یافتہ ممالک اورحکومتیں بھی مشکلات کا سامنا کررہی ہیں، پاکستان کی حکومت بھی ضروری وسائل اورآلات کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سب کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی دکھانا چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں