تازہ ترین

آرپی اوفیصل آباد کا دورہ چنیوٹ،تھانے کا ریکارڈ چیک کیا

آرپی-اوفیصل-آباد-کا-دورہ-چنیوٹ،تھانے-کا-ریکارڈ-چیک-کیا

چنیوٹ،فیصل آباد،لالیاں: ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا دورہ چنیوٹ ،آر پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن آفس اور تھانے کا ریکارڈ چیک کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے چنیوٹ کا دورہ کیا انہوں نے ڈی پی او چنیوٹ کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن اور تھانہ محمد والا کی انسپیکشن کی ، تھانہ محمد والا کے دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک ورک کا جائزہ لیا آر پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن آفس اور تھانے کا ریکارڈ چیک کیا آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے پولیس افسروں و ملازمین کو اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا گشت کے نظام کو مزید موثر بنا کر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں