فیصل آباد: ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے سی پی او آفس فیصل آباد کی فارمل انسپکشن کی۔دفتر پہنچنے پرسٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے اُن کا استقبال کیابعدازاں انہوں نے دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور ریکارڈکا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی تکمیل کیلئے بنائے گئے سافٹ ویئر سسٹم پر مکمل طور پر انحصار کر نے کی ضرورت پر زور دیا اور برانچ ہیڈز کو احکا مات جاری کرتے ہوئے کہا ایس او پیز پر اُنکی اصل روح کے مطابق عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے ہر معاملے میں رولز اینڈ ریگولیشن کو مقدم رکھا جائے ۔ انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی ہنگامی صورتحال کے دوران اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی کیلئے بھی ہمہ وقت تیار رہیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔