تازہ ترین

آرپی او کی دفتر میں کھلی کچہری،سائلین کی شکایات سنیں

آرپی-او-کی-دفتر-میں-کھلی-کچہری،سائلین-کی-شکایات-سنیں

عوام امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے دست راست بنیں،رفعت مختارراجہ فیصل آباد: آر پی او نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں سائلین نے آر پی او فیصل آباد کو مختلف امور سے متعلق اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔آر پی او رفعت مختار راجہ نے تما م پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پرآر پی او فیصل آباد نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور کمیونٹی پولیسنگ پالیسی کے تحت براہ راست عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر حل کی جارہی ہے ۔عوام امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے دست راست بنیں۔ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔عوامی خدمت کے سچے جذبے سے ہی ایک پُر امن اور جرائم سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔پو لیس افسر اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بناتے ہو ئے جرائم کے خا تمے اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لائیں تاکہ پو لیس کلچر میں تبدیلی کا خواب پورا ہو سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں