تازہ ترین

آزاد کشمیر: بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دینے کا قانون بنانے کابل منظور

آزاد-کشمیر:-بچوں-سے-زیادتی-کے-مجرم-کو-سزائے-موت-دینے-کا-قانون-بنانے-کابل-منظور

آزادکشمیر کابینہ نے بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دینے کا قانون بنانے کے بل کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں احمد رضا قادری نے بچوں سے زیادتی سے متعلق بل کابینہ کمیٹی میں پیش کیا، قانونی بل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزاے موت دینے، مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کرنے اور کم از کم ڈی ایس پی لیول کے آفیسر سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرانے کی سفارشات کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت کئی شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار آزاد کشمیر کی کابینہ کمیٹی نے بل کی سفارشات کی منظوری دیدی، بچوں سے زیادتی کیس کا بل اب آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاس کرا کے اسے قانونی شکل دی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں