تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے کو ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرگودھا ریلوے کی اپ گریڈیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے متعلق قانون ساز ی مکمل فیصلہ دیکھنے کے بعد کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو ضمانت ملنا نیگ شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور فریال تالپورکو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا، ان کا این او سی لینا اور کابینہ سے منظوری لینا مشکل کام ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو کچھ لاہورمیں ہوا وہ قابل مذمت ہے، قائداعظم کے پیشے پردھبہ لگایا گیا، قوم واقعے پرغمگین ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سے 16 گریڈ ملازمین کی مراعات کے لیے وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ 3 سال میں پورا کریں گے، حکومت گرانے کے لیےغیرجمہوری زبانیں استعمال کی جا رہی ہیں، ملک اب بہتری کی طرف جائے گا اور 3 ماہ میں مہنگائی کم ہوگی، بجلی، گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے۔