مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری،ڈویژنل صدر اقلیتی ونگ کامران بھٹی اورن لیگی رہنما راناوارث نے کہاہے کہ آٹاچینی بحران میں پہلی، مکوآنہ: دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مافیازمیں حکومت خودبھی ملوث ہے اس لئے فرانزک رپورٹ آنے کے بعدبھی ملزموں کے خلاف کارروائی کی توقع نہیں۔ ایک وزیرکے استعفیٰ کی عوام کوضرورت نہیں۔ساری حکومت جائے تواﷲ تعالی کی مہربانی سے کوروناسمیت قوم تمام مشکلات سے نجات حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستحق خواتین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25اپریل کوعمران خان نے بحران سکینڈل میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاجودعویٰ کیاہے اس پربھی وہ یوٹرن لیں گے ۔