تفصیلات کے مطابق امریکا کا ایران کے خلاف “آپریشن ایپک فیوری” جاری ہے جس کی قیادت سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کر رہی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔
امریکی آپریشن میں فضائی، زمینی اور بحری تینوں طاقتیں شامل ہیں، فضا میں B-52، B-1 اور B-2 بمبار طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔ B-2 سب سے جدید ہے جو ریڈار سے چھپ کر حملہ کرتا ہے جبکہ F-15، F-16 اور F-18 لڑاکا طیارے بھی فضائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
F-22 اور F-35 جدید اسٹیلتھ طیاروں سے بھی ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جو بغیر نظر آئے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خصوصی طیارے جیسے EA-18G اور EC-130H الیکٹرانک جنگ کرتے ہیں۔