تازہ ترین

آپکو لانے والے بھی ہم ہیں، گرانے والے بھی ہم ہیں، نجم سیٹھی

آپکو-لانے-والے-بھی-ہم-ہیں،-گرانے-والے-بھی-ہم-ہیں،-نجم-سیٹھی

اس حکومت کا وقت آگیا ہے۔ ان کو حکومت سے باہر ہو لینے دیں، پھر دیکھیں میڈیا ان کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ عمران خان نے میڈیا کے ساتھ ذاتی دشمنیاں بنالی ہیں۔ نجم سیٹھی نجی ٹی وی 24 نیوز کی بندش پر پروگرام کے اینکر نجم سیٹھی پھٹ پڑے اور کہا کہ ان کو حکومت سے باہر ہولینے دیں، لوگ ان کے خلاف کھڑے جائیں گے۔ پھر دیکھیں میڈیا انکا کیا حشر کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی ہیں۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ عمران خان نے میڈیا کے کچھ اینکرز کے ساتھ ذاتی ایشوز بنالئے ہیں۔انکے خلاف بہت سے اینکرز اور صحافی لکھ نہیں سکتے، جو لکھتے ہیں وہ سنسر ہوجاتا ہے۔انہوں نے یوٹیوب چینل پر بیٹھ کر اپنا کاروبار شروع کردیا ہے۔وہ اپنی رائے دیتے ہیں۔ یہ حکم دیتے ہیں کہ اس چینل سے فلاں کو نکال دو، اس چینل سے فلاں کو نکال دو۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول کی اپنی میڈیا ٹیم کو حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستانی عوام کو اس بات کا احساس ہوتا ہے۔ان کا وقت آگیا ہے، اسلئے یہ لوگ ایسی ہی حرکتیں کررہے ہیں، یہ حکومت تشدد پر اتر آئی ہے۔ حکومت کو احساس ہوگیا ہے کہ اب مائنس ون کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔آپ کو میڈیا کی ضرورت پڑے گی۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں۔وہ دن دور نہیں جب یہ حکومت سے باہر ہوں گے اور میڈیا یاد دلائے گا کہ ہم آپکو لانے والے تھے اور ہم ہی گرانے والے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں