تازہ ترین

آ ن لائن ایجوکیشن نصاب کا حصہ بنانا ضروری ہوگیا ،ڈاکٹرعارف

آ-ن-لائن-ایجوکیشن-نصاب-کا-حصہ-بنانا-ضروری-ہوگیا-،ڈاکٹرعارف

موجودہ عالمی بحران تعلیم و تحقیق کو اولین ترجیح دینے کا متقاضی ہے ،شیخ الجامعہ اردونوجوانوں سے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کی اپیل کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ موجودہ عالمی بحران اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ دنیا بھر میں تعلیم و تحقیق کو اولین ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں طب اور معیشت کے ساتھ ساتھ سماجی علوم ،قوانین اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے مسائل سامنے آئے ہیں۔ ریاستوں، عالمی اداروں اور عوام کے درمیان تعلقات میں نئے زاویے متعارف ہوچکے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم میں آ ن لائن ایجوکیشن کو مستقل طور پر نصاب کا حصہ بنایا جانا ضروری ہوگیا ہے ۔ اردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل میں اس بابت ایک نکاتی اجلاس طلب کر کے حکمت عملی وضع کریں گے ۔ ڈاکٹر عارف زبیر نے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کے فیصلے کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران سے نبرد آزما ہونے کی جانب درست اقدام قرار دیا۔ ڈاکٹر عارف زبیر نے ایک بیان میں ملک بھر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس ٹائیگر فورس میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے خاص طور پر اردو یونیورسٹی کے اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ ٹائیگر فورس کا ہر صورت حصہ بنیں۔ ڈاکٹر عارف زبیر نے مزید کہا کہ اس مشکل صورتحال میں اساتذہ، عملے اور طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں اس مرض کے خاتمہ کے لیے آگہی کا فریضہ انجام دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں