جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ اتحاد کے بغیر امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں، کراچی (اسٹاف رپورٹر)کئی ماہ سے کشمیری کسمپرسی اور قید میں ہیں ان کا کوئی کوئی پرسان حال نہیں ہے ، مسلم ممالک کی باہم دوریوں کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں۔ منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں جس کا مقصد مسلم ممالک کیخلاف فوجی کشی کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا،مسلم ممالک کی باہم دوریوں کا فائدہ اٹھا کر لیبیا، عراق، شام ، افغانستان میں مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔