تازہ ترین

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کی سماعت آج ہو گی

احتساب-عدالت-اسلام-آباد-میں-ایل-این-جی-کیس-کی-سماعت-آج-ہو-گی

سلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شریک ملزم عمران الحق شیخ کو احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ ایل این جی کیس میں آج ملزموں کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا،ملزموں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ملزمان پر قطر سے مہنگے داموں ایل این جی معاہدے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔گذشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ڈیڑھ سال سے کیس چل رہا ہے، نیب ابھی تک کوئی ریفرنس نہیں بنا سکا،نیب کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیس بنایا جائے،ہمیں جیل میں اپنے ساتھیوں سے ملنے دیا جا رہا ہے نہ ہی وکلاء سے،جب تک ہم اکٹھے نہیں بیٹھیں گے اس کیس کا دفاع کیسے کریں گے،عدالت اس کیس کے ملزمان کو جیل میں مل بیٹھنے کا حکم جاری کرے،پوری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، عدالت اور جج کے احکامات پر بھی عمل نہیں ہو رہا،عدالت ہمیں اپنے دفاع کے لیے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت دے۔عدالت نے میڈیکل رپورٹ، لیپ ٹاپ کے استعمال اور ملزمان کی آپس میں ملاقات سے متعلق جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں