تازہ ترین

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران حمزہ کی گپ شپ ، عدالت برہم ‏

احتساب-عدالت-میں-پیشی-کے-دوران-حمزہ-کی-گپ-شپ-،-عدالت-برہم-‏

لاہور ( 9 نیوز) احتساب عدالت لاہو ر میں پیشی کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی ساتھیوں کیساتھ گپ شپ پر عدالت برہم ہو گئی ۔ چودھری شوگر ملز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت کےبار بار بلانے پر حمزہ شہباز کٹہرے میں نہ آئے  بلکہ ساتھیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے رہے جس پر عدالت برہم ہو گئی ۔ فاضل جج نے  کہا کہ  حمزہ شہباز کٹہرے میں آئیں ، یہاں پریس کانفرنس کے لئے نہیں آئے ، جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ مجھ سے کس طرح بات کر رہے ہیں ،  میں کٹہرے میں آرہا ہوں لیکن آپ بات کیسے کر رہے ہیں ۔ فاضل جج نے کہا کہ  میل جول عدالت سے باہر رکھا کریں ، عدالت کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے  جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں یہاں لوگوں کیساتھ نہیں آتا، لیکن کوئی سلام  کرے تو شرعاً جواب دینا پڑتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں