تازہ ترین

احساس پروگرام :ڈویژن میں ایک ارب 91 کروڑ تقسیم

احساس-پروگرام-:ڈویژن-میں-ایک-ارب-91-کروڑ-تقسیم

فیصل آباد: فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں احساس امداد پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت اب تک ایک لاکھ 59 ہزار 774 رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں ایک ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے ۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 46 سنٹرزپر 164 کاؤنٹرز قائم ہیں جہاں احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بھی عملدرآمد شروع ہے اور نئے رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد تیز رفتاری سے فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے 18 سنٹرز پر 78 ہزار 817 ، چنیوٹ میں 6 سنٹرز سے 23 ہزار 961،جھنگ میں 10 مراکز سے 35ہزار327 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12 سنٹرز پر 21 ہزار 669مرد وخواتین مالی امداد حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا بائیو میٹرک تصدیق کے دوران بعض مستحق افراد کو گزشتہ بقایا جات بھی ادا کئے گئے ہیں اور تمام تر عمل شفاف انداز میں جاری ہے ۔انہوں نے بتایا چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تعلیم و دیگرمحکموں کے افسر ،پولیس،پاک آرمی اوررینجرز کے دستے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سنٹرز پر مستحق افراد کے کلاس رومز میں بیٹھنے کے معیاری انتظامات،پینے کے پانی کی موجودگی سمیت واش روم کی سہولت اور کورونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات و ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے سنٹر کے داخلی راستے پر سینیٹائزر بھی موجود ہے جبکہ ماسک نہ پہن کر آنے والے افراد کو ماسک بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام سنٹرز کی جامع مانیٹرنگ کا عمل مالی امداد کی فراہمی کے اختتام تک جاری رہے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں