تین روز میں ریکارڈ خواتین میں مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے ، کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر خواتین کو کم ازکم ایک میٹر کے فاصلے پر بٹھایا جارہا ہے :ڈپٹی کمشنر محمد علی فیصل آباد: ضلع میں احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت گزشتہ تین روز کے دوران 18 سنٹرز سے 30267 مستحق خواتین میں 36کروڑ 32 لاکھ4 ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کردی گئی ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا تین روز میں ریکارڈ خواتین میں مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے اورتمام سنٹرز پر رجسٹرڈ خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد انہیں 4 سے 5 منٹ کے مختصر وقت میں امداد یقینی بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا سنٹرز پر پینے کے پانی،خواتین کے سائے میں بیٹھنے سمیت واش روم کی سہولت اور دیگر ضروری انتظامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ سنٹرزپر انسداد کورونا وائرس کے تحت آنے والی خواتین کے لئے داخلی گیٹ پر ہیڈ سینی ٹائزرکی موجودگی یقینی بنائی جارہی ہے اورکورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر خواتین کو کم ازکم ایک میٹر کے فاصلے پر بٹھایا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا پولیس کے ساتھ پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔انہوں نے کہا رقم کی تقسیم شفاف انداز میں کی جارہی ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی۔