احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کے ڈراموں کا انتظار مداحوں کو بےصبری سے ہوتا ہے اور اب ان کا نیا پروجیکٹ 'بندھے ایک ڈور سے' رواں سال مارچ میں سامنے آجائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے اپنے اس ڈرامے کی کچھ تفصیلات بھی شیئر کیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی کہانی ایک ہی خاندان کے 8 سے 10 ممبرز پر مبنی ہے اور ان ہی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔احسن خان کے مطابق 'ڈرامے کا ایک پہلو رومانوی بھی ہے، لیکن پوری کہانی صرف رومانوی کردار پر نہیں، ڈرامے میں ثمینہ احمد میری دادی کا کردار ادا کررہی ہیں، صبا حمید میری تائی بنی ہیں اور صبا فیصل میری والدہ کا کردار نبھارہی ہیں'۔ https://www.instagram.com/p/B7RlPr2lP_m/?utm_source=ig_web_copy_link گزشتہ ہفتے صبا فیصل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر ایسا ہی محسوس ہورہا تھا کہ ایک کسی فیملی کی تقریب کے دوران لی گئی تصویر ہے۔احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ 'خاندان پر مبنی یہ ایک ایسا ڈراما ہے جو یقیناً متاثر کرے گا، میرے خیال یہ اس کی کہانی نہایت سادہ ہے، مسائل کے علاوہ مشترکہ خاندان کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں، اچھے لمحات سب پیش کیے جائیں گے'۔خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں احسن خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سیونتھ اسکائے پروڈکشنز کے ڈرامے میں عمر نامی کے لڑکے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس کی ہدایات علی فیضان دے رہے جبکہ فائزہ افتخار نے اس کی کہانی تحریر کی۔ https://www.instagram.com/p/B5DG-7YhOAD/?utm_source=ig_web_copy_link احسن خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈرامے میں حنا الطاف اور اشنا شاہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔