تازہ ترین

اخبار فروشوں کی فلاح کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے ،انوار الحق

اخبار-فروشوں-کی-فلاح-کیلئے-تمام-اقدامات-کئے-جائینگے-،انوار-الحق

ڈپٹی کمشنر سے ٹکا خان، عقیل عباسی کی ملاقات، اخبار فروشوں کیلئے ماسک وصول کئے راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق سے سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ٹکا خان اور جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین راولپنڈی عقیل عباسی نے ملاقات کی اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی طرف سے اخبار فروشوں کیلئے دیئے گئے ماسک وصول کئے انہوں نے راولپنڈی کے اخبار فروشوں کی لسٹ بھی ڈپٹی کمشنر کو پیش کی، ڈی سی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ، ٹکا خان اور عقیل عباسی نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اخبار فروش یونین وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر فیاض الحسن کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے اخبار فروشوں کیلئے پیکیج کا اعلان کیا، امید ہے وہ اخبار فروشوں کی مالی مدد کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں