تازہ ترین

اخراجات زیادہ ,قیمت کم,کپاس کی کاشت کاہدف پورا نہ ہونے کاخدشہ

اخراجات-زیادہ-,قیمت-کم,کپاس-کی-کاشت-کاہدف-پورا-نہ-ہونے-کاخدشہ

ملتان : اخراجات زیادہ، قیمت کم، کپاس کی کاشت کا ہدف پورا نہ ہونے کاخدشہ،محکمہ زراعت نے پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف پچاس لاکھ ایکڑ مقرر کیا، امدادی قیمت مقرر نہ ہونے سے کپاس کاشتکاروں کی ترجیحات میں شامل نہیں ۔محکمہ زراعت نے پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف پچاس لاکھ ایکڑ رقبہ مقرر کیا ہے لیکن کپاس کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے اور فصل پر اخراجات زیادہ ہونے کے باعث کپاس کاشتکاروں کی ترجیحات میں شامل نہیں اسی لیے محکمے کیلئے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کپاس کی کاشت کیساتھ پیداواری ہدف پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ،کاشتکار تنظیموں کے مطالبے کے باوجود حکومت کپاس کی فی من امدادی قیمت 4224 روپے مقر ر کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے گزشتہ سال صرف 85 لاکھ بیلز ہوئیں تاہم موجودہ صورتحال میں محکمہ زراعت کیلئے پنجاب میں اکتیس مئی تک پچاس لاکھ ایکڑ رقبے کپاس کی کاشت کا ہدف پورا کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے ،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے زراعت نے ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالنے میں مدد دی جس میں 60 فیصد ملکی ایکسپورٹ کا انحصار صرف کپاس پر ہے اسی لیے حکومت کپاس کی پیداوار کو 1992 کی سطح پر لانے کیلئے انقلابی اقدامات کرے جس پر محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید عصمت کا کہنا ہے کہ گندم کی کٹائی تاخیر کا شکار ہونے سے کپاس کی کاشت میں مسائل آ رہے ہیں تاہم 60 فیصد رقبے پر کپاس کاشت کر لی ہے ،دوسری جانب کاشتکار ٹڈی دل سے بھی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشے پر پریشان ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں