کراچی : سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج اور مطالبات سب کا حق ہے،مگر اداروں کی توہین کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے،تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کے آئینی ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں،حکومت مولانا سے معاملات افہام تفہیم سے حل کرے، حکومت احتجاج کرنیوالوں سے مذاکرات کو یقینی بنائے،حکومت ایسے بیانات سے اجتناب کرے جس سے مذاکراتی عمل میں رکاوٹ آئے۔