شہریوں کو بہتر ریلیف فراہم کر نے کے لئے ارکان اسمبلی کی معاونت ناگزیر ہے فیصل آباد: ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا ہے کہ پبلک سروس اداروں کی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر ریلیف فراہم کیا جا سکے اس ضمن میں ارکان اسمبلی کی معاونت ورہنمائی بھی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے آفس کے کمیٹی روم میں فیصل آباد سٹی کے ارکان اسمبلی کو مختلف اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ،ایم ڈی واسا فقیر محمد چودھری،ڈی جی پی ایچ اے محمد آصف چودھر ی،سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر سردار نصیر،چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید،سوئی گیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف شعبوں کے افسربھی موجود تھے ۔اجلاس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی راجہ ریاض احمد،فیض اﷲ کموکا،شیخ خرم شہزاد،لطیف نذر،شکیل شاہد، میاں وارث عزیز،عادل پرویز کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی کے نمائندے میاں نبیل ارشد،آزاد کاسترو بھی موجود تھے ۔