ریکوری اہداف بہتر بنا ئے جائیں ، آمدنی کے ذرائع تلاش کئے جائیں ،ڈی جی پی ایچ اے ملتان: ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان محمد افضل ناصر خان نے ریکو ری اہداف کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ پی ایچ اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایڈ ور ٹائز منٹ فیس ادارے کی آمدنی کا سب سے اہم اور بڑا زریعہ ہے ، ادارے کا استحکام اسی سے جڑا ہے ۔ آمدنی کے دیگر ذرائع تلاش کرنے کی کوشش بھی کر یں گے ۔انہوں نے پی ایچ اے افسران کو ہدایت کی کہ ملا زمین کی وقت کی پابندی اور حا ضر ی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حا فظ اسامہ نے ڈی جی پی ایچ اے کو بر یفنگ دی۔ محمد افضل نا صر خان نے مزید کہا کہ ادارے کی بہبود و ترقی کیلئے تما م ملا زمین مستعدی اور ایما نداری سے زمہ داریاں سر انجام دیں، سیلف انکم کو بڑ ھا نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔