تازہ ترین

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی انٹرپول کے ذریعے بازیابی کیس پر درخواست گزار کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت

اداکارہ-صوفیہ-مرزا-کی-بچیوں-کی-انٹرپول-کے-ذریعے-بازیابی-کیس-پر-درخواست-گزار-کو-بیان-حلفی-جمع-کروانے-کی-ہدایت

لاہور۔30 جولائی لاہور ہائیکورٹ نے معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی انٹرپول کے ذریعے بازیابی کیس پر درخواست گزار صوفیہ مرزا کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سابق شوہر کے مکمل موجودہ ایڈریس بارے بیان حلفی جمع کرائیں۔عدالت نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایڈریس غلط ہونیکی بنا پر صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق کو نوٹس کی تعمیل نہ ہوسکی اداکارہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق شوہر عمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اور پھر طلاق ہو گئی، اداکارہ کے مطابق گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود سابق شوہر بچیوں کو لیکر دبئی فرار ہو گیا ہے۔اداکارہ صوفیہ مرزا نے استدعا کی کہ عدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کو سابق شوہر کے مکمل موجودہ ایڈریس بارے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں