پولیس تشدد کی میڈیکل رپورٹ کیوں طلب کررہی ہے،ایف آئی آر کے اندراج کیلئے کسی قسم کی میڈیکل رپورٹ کی ضرورت نہیں پڑتی،ٹوئٹ اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء اور سینیٹر شیری رحمن نے لاہور پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار محسن عباس کے اہلیہ پر تشدد کیخلاف ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی جارہی ہی ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ لاہور کے سرور روڈ پولیس سٹیشن میں محسن عباس حیدر پر اہلیہ پر تشدد کرنے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے سے کیوں انکار کیا جا رہا ہی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن میں فاطمہ سہیل سے تشدد کی میڈیکل رپورٹ کیوں طلب کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانے کیلئے دفعہ 506 بی اور 406 پی پی سی کے تحت کسی قسم کی میڈیکل رپورٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔شیری رحمن نے ہیش ٹیگ کیساتھ لکھا ’گھریلو تشدد ختم کرو۔