تازہ ترین

اداکار یاسر حسین کی ساتھی ادارکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش

اداکار-یاسر-حسین-کی-ساتھی-ادارکارہ-اقرا-عزیز-کو-شادی-کی-پیشکش

اقرا عزیز نے منگنی کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کر دیا، ویڈیو وائرل کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز شو 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء کی تقریب گذشتہ روزکراچی میں منعقد کی گئی۔ گذشتہ روز کراچی میں منعقد کیے جانے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی اور انہیں سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے شوبز کے اس جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اقرا عزیز نے یاسر حسین کی جانب سے شادی کی پیشکش اور انگوٹھی پہنائے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء کی تقریب میں موجود اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے بالکل کچھ پتہ نہیں تھا کہ یہاں یہ ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک کانپ رہی ہوں۔00:0100:01 خیال رہے کہ یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کی ویڈیو گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں یاسر حسین کو اقرا عزیز کوشادی کی پیشکش کرتے اور انہیں سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا گیا ، اس موقع پر اقرا عزیز اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اوران کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ جبکہ اس کے علاوہ یاسر حسین اور اقرا عزیز اپنے کوآرڈینیڈ اور منفرد کپڑوں کی وجہ سے بھی گذشتہ روز لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ خیال رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز پاکستانی ڈراموں، فلموں میوزک اور ماڈلنگ کے شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے الگ اہمیت رکھتے ہیں، یہ ایوارڈز ہر سال منعقد ہوتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں