تازہ ترین

ادویہ کی جعل سازی ختم کرنے کیلئے کارروائیوں کووسیع کرنےکافیصلہ

ادویہ-کی-جعل-سازی-ختم-کرنے-کیلئے-کارروائیوں-کووسیع-کرنےکافیصلہ

لاہور: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ادویات میں جعل سازی کے خاتمے کیلئے کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جعل سازی کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے کہا کہ نیو ٹراسوئٹیکل یا سپلیمنٹ کے نام پر بننے والی ادویات کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں ہوں گی۔جو ادویات ڈرگ ایکٹ میں شامل نہیں وہ فوڈ اتھارٹی کے ہی دائرہ کار میں آتی ہیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ سٹینڈنگ کمیٹی کی آٹھویں میٹنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوڈ اینڈ ڈ رگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دی جا چکی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قانونی پہلو مکمل کر کے بہت جلد صوبہ بھر میں سرپرائزگرینڈ آ پریشن لانچ کر یں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں