استنبول: ترک اداکارہ اور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اسریٰ بیلجک کے سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ان کی دلکش تصاویر نے ایک ہی دن میں سات لاکھ سے زیادہ لائیکس سمیٹ لیے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CBqYffIjIo6/?utm_source=ig_web_copy_link جدید تراش خراش کے سیاہ لباس میں اسریٰ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں، انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن جمایا ریٹا کی حیران کن حد تک متاثر کرنے والی آنکھیں۔ اسریٰ کی تصاویر پر نہ صرف ترک بلکہ پاکستانی مداحوں کی بھی بڑی تعداد پسندیدگی کااظہارکررہی ہے۔اسریٰ کی گزشتہ دنوں پوسٹ کی گئی ایک تصویر۔ https://www.instagram.com/p/CBWAQbbjvo5/?utm_source=ig_web_copy_link ارطغرل غازی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے جب کہ اس کے مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین اداکاروں کا رتبہ پاچکے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CAp7hfpj67S/?utm_source=ig_web_copy_link