تازہ ترین

ارطغرل پرمہوش حیات کی رائے،ذرا ہٹ کر

ارطغرل-پرمہوش-حیات-کی-رائے،ذرا-ہٹ-کر

اداکارہ مہوش حیات نے ترکی کا “گیم آف تھرون” کہلانے والے ڈرامے “ارطغرل غازی ” کی مخالفت کرنے والوں کو ذرا منفرد انداز میں کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت انتہاء کو چھورہی ہے لیکن شوبزانڈسٹری میں جہاں بیشتر ستارے اسے پسند کررہے ہیں وہیں شان، ریما، یاسرحسین سمیت کئی نے اسے نشر کرنے کی مخالفت بھی کی۔ ان کا موقف ہے کہ بیرونی پروڈکشنز دکھانے کے بجائے اپنی چیزوں کو پروموٹ کریں۔ ایسے میں مہوش حیات نے اس معاملے کو سمجھ سے باہر قرار دیتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر لکھا”میں نہیں جانتی کہ یہ کیا الجھن ہے؟ ارطغرل جیسا ہےاسے ویساہی قبول کریں، ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز جس کی تاریخی اہمیت ہے اور اس میں بڑے اخلاقی اسباق ہیں”۔ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1262399074785021952 پوسٹ میں مہوش نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینجن التان کو نہایت پرکشش قرار دیتے ہوئے انہیں کسی حد تک شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم “ٹائی ٹینک” کے ہیرو لیونارڈو ڈائی کیپریو جیسا قرار دے ڈالا۔ مہوش نے ترک اداکار کیلئے اپنی پسندیدگی مزید واضح کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا”کرش اپ ڈیٹڈ”۔ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترک ڈرامے کو اردوزبان میں ڈب کرکے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیاجا رہا ہے۔ ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں