ارتغرل کی پاکستان میں شاندار کامیابی کے بعد ترک براڈکاسٹر نیٹ ورک نے مزید ترک ڈرامے یوٹیوب پر پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکی کی سرکاری براڈ کاسٹر نیٹ ورک ٹی آر ٹی نے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل متعارف کروادیا ہے جس پر وہ ارتغرل غازی کے بعدمزید ڈرامے اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: صنم ماروی کی بہن نے ان کے خلا تھانے میں درخواست جمع کرادی ٹی آر ٹی نے یہ فیصلہ پاکستان میں ارتغرل غازی کو ملنے والی بے پناہ پزیرائی کے بعد کیا ہے ، ارتغرل غازی کو یوٹیوب پر دکھانے کیلئے پاکستان اور ترکی نے مشترکہ یوٹیوب چینل بنایا تھا جسے چند دنوں میں لاکھوں لوگوں نے نہ صرف سبسکرائب کیا بلکہ ارتغرل کی ویڈیوز لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں۔ ٹی آر ٹی اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سلطنت عثمانیہ پر بنایا گیا ایک اور مشہور زمانہ ڈرامہ”عبدالحمید” بھی پیش کرے گا، یہ ڈرامہ سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان پر بنایا گیا ہے۔ نئے چینل کے تعارف میں یہ تحریر لکھی گئی ہے ہم لارہے ہیں آپ کیلئے ترکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی-آر-ٹی) پرپیش کئے جانے والے ڈرامے۔ ٹی آر ٹی کا شمار ترکی ڈرامہ سیریز بنانے والے نمایاں اداروں میں ہوتا ہے، جن ڈراموں میں شامل ہیں؛ ارطغرل غازی، پایاتحت عبدالحمید، علیمی برکما، یونس ایمرے، اور بہت کچھ۔ https://youtu.be/zpsmj4uJIzM