تازہ ترین

استاد حامد علی خان کا کورونا کے بارے میں گیت ریلیز

استاد-حامد-علی-خان-کا-کورونا-کے-بارے-میں-گیت-ریلیز

لاہور: گلوکاراستاد حامد علی خان نے کورونا وائرس کے بارے میں اپنا گیت ریلیز کر دیا جس کے بول ’’جہاں پر چھا گئی کیسی وبا، جہاں پر چلی یہ کیسی ہوا‘‘کے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حامدعلی خان نے گیت ریلیز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس عالمی وبا کے خاتمے کے لئے سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے جب حکومت کہتی ہے گھر بیٹھے رہیں تو گھروں میں لوگوں کا بیٹھنا محال ہے، لاک ڈاؤن بھی ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے، ہم نے سمجھ سے کام نہ لیا تو بڑی تباہی ہو جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں