تازہ ترین

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات منسوخ

اسرائیلی-وزیر-اعظم-کا-دورہ-متحدہ-عرب-امارات-منسوخ

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات ایک بار پھر منسوخ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی اہلیہ صحت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کےباعث وہ نہیں آسکیں گے۔ گزشتہ ماہ بھی کورونا کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کرنی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں ، نیتن یاھو نے COVID-19 لاک ڈاؤن پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں