تازہ ترین

اسرائیل کا دعویٰ: ایران میں 200 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا

اسرائیل-کا-دعویٰ-ایران-میں-200-سے-زیادہ-اہداف-کو-نشانہ-بنایا

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران پر 200 سے زائد اہداف پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کل ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر 20 حملے کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام، اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں