عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،نوشین اسرار کمالیہ: پنجاب حکومت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار نے کمالیہ میں حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے مطابق سستے آٹے کے لگائے گئے سٹال کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا آٹے کے بحران کے باوجود عوام تک سستا آٹا مہیا کرنے کیلئے کمالیہ میں دو مقامات پر سٹال لگائے گئے ہیں تاکہ عوام کسی بھی وقت وہاں سے سستا آٹا خرید سکیں ۔حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروارہے ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔ اس موقع پر صدر انجمن فلور ملز ایسوسی ایشن کمالیہ چودھری افتخار احمد نے اے سی کمالیہ کو ہر طرح سے تعاون کرنے کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فلور ملز آٹے کے معیار اور وزن پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ شہر بھر میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور علاقے میں آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔ انجمن فلورملز کمالیہ حکومت کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔