معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کراچی : کہ تحمل و بردباری اسلام کا اولین درس ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل ہی سے تشدد اور عدم برداشت کا خاتمہ ممکن ہے، اسلام نے عبادات کے ساتھ آداب معاشرت کے سنہرے اصول بھی سکھائے ہیں، جس قوم میں برداشت اور رواداری دم توڑ جائے اس کا نام ونشان مٹ جاتاہے ۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں عدم برداشت اور رواداری کے موضوع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں انصاف کی عدم فراہمی لوٹ کھسوٹ ،مہنگائی، بے روزگاری، عدم برداشت اور رواداری کے فقدان کی بڑی وجہ ہے ، اس کے ساتھ اسلام سے دوری نے مسلمانوں سے صبر و شکر بھی چھین لیاہے ، معاشرتی اتحاد و اتفاق کیلئے رواداری کا فروغ اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اسلام انسانیت کو جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔