اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں غوری ٹاؤن، سیکٹر جی سکس ون ، جی سکس ٹو، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اطلاق 24 جون کی شام 7بجے سے ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر جی 6 ون، ٹو ، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔ ان علاقوں کو کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا۔ رہائشیوں سے درخواست ہے کہ وہ اسکے مطابق منصوبہ بندی کرلیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل شدہ علاقوں میں آمدورفت پر پابندی ہوگی ، فارمیسی، کریانہ اسٹورز اور تندور کھلے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے اوسطا 40 کیسز فی ایریا آرہے تھے اور ان علاقوں میں25 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ https://twitter.com/dcislamabad/status/1275033878529531905 ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں ایک ہفتے کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اور جی نائن سیکٹر میں نئے کیسز میں تقریباً 50 سے 60 فیصد کمی آئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں کی تفصیل جاری کردی۔۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں بیشتر دکانوں اور ہوٹلز کو سیل کردیا ہے۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو 56 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا، گراں فروشی پر بھی دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 517 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، جبکہ 3 ہفتوں میں ضوابط کی خلاف ورزی پر 93 ہوٹل سیل کیے گئے۔ عام لوگوں پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 59 ہزار 700 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 367 دکانوں کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کورونا ٹیسٹ سے متعلق بھی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 209 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں سے 15روز میں کیسز 550 سے 300 یومیہ پر آگئے ہیں۔