آل پاکستان جمعیت القریش کے وفد کی عامر علی احمد سے ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا اسلام آباد: مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی ،انفارمیشن سیکرٹری اقبال قریشی،ایگزیکٹو ممبر محمد آصف راجپوت ، محمد اقبال قریشی اور پبلک ریلیشن آفیسر محمد احتشام ادریس نے چیئرمین سی ڈی اے /چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے سلاٹر ہائو س کا ہونا بہت ضروری ہے ، خورشید احمد قریشی نے کہا کہ سلاٹر ہا ئوس نہ ہونے سے گوشت کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ، چیف کمشنر نے کہا کہ سلاٹر ہا ئوس کی تعمیرکے عمل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا ۔