تازہ ترین

اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے دونوں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی تلاشی کے دوران جیب سے کیا چیز نکلی اور اب وہ کہاں ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام-آباد-میں-گرفتار-ہونے-والے-دونوں-بھارتی-ہائی-کمیشن-کے-اہلکاروں-کی-تلاشی-کے-دوران-جیب-سے-کیا-چیز-نکلی-اور-اب-وہ-کہاں-ہیں-؟-بڑی-خبر-آ-گئی

لاہور: اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس چلے گئے ہیں جبکہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈسیکرٹری اورائیرایڈوائزربھی واپس انڈیا گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بھارتی آفیشلزکو موجودہ پاک بھارت تناو¿ سے متعلق مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے۔ بھارتی سفارتخانے کے دواہل کاروں ”سلوادیس پال “اور”دواموبراہموس “کواسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا تاہم چندگھنٹوں بعدانہیں رہائی مل گئی تھی۔ ان اہل کاروں کو دوران سفرایک شہری کو گاڑی کی ٹکرسےزخمی کرکے فرارہونے اورجعلی کرنسی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔ بھارتی سفارتخانے کے اہل کاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی تھی جس پرانہیں ناپسندیدہ قراردیکرپاکستان چھوڑنے کا کہا گیاتھا۔ بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے ، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئرآفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکرٹری شیوکماربھی شامل تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں سینئرآفیشلز کیپٹن مانومیڈھا اور شیوکمار کو موجودہ پاک بھارت تناو¿ کے حوالے سے مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے اور وہ چندروزمیں واپس آجائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں