اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سنتھیا رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی، آئندہ جمعے تک فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم جاری۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سنتھیا رچی کو توہین عدالت کا نوٹس، نئی مشکل میں پھنس گئیں اس موقع پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے،دونوں فریقین بدھ کو دن ایک بجے وزارت داخلہ میں پیش ہوں،جواب کی کاپی آئندہ جمعہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سنتھیا رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ آئندہ جمعے تک فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کرے، وزارت داخلہ قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست کا فیصلہ کرے۔