ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے شہر کے نجی ہاسٹلز کی انتظامیہ و طلبا کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامہ حساس اداروں کی جانب سے طلبہ کے رات ہاسٹل سے باہر رہنے اور جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق اطلاعات سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔ ڈی سی کی جانب سے ہاسٹلز انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ہاسٹل طلبہ کے باہر جانے اور واپس ہاسٹل آنے کے وقت کا اندارج کریں۔ ہدایت نامے کے مطابق کوئی طالب علم انتہائی ضروری کام کے علاوہ رات کو باہر نہیں جاسکتا۔ اس کے علاوہ اپنے والدین کو بتائے بغیر بھی رات کو ہاسٹل سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ طلبا کے علاوہ ہاسٹل میں رہائش پذیرنوکری پیشہ افراد بھی آنے جانے کے وقت کا لازمی اندراج کریں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنرنے یہ ہدایت طلبہ کے جانب سے رات ہاسٹل سے باہر رہنے اور جرائم میں ملوث ہونے کے انکشاف پر جاری کیا۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ہاسٹل انتظامیہ طلبہ کی باہر جانے اور واپسی ریکارڈ نہیں رکھتی۔