کم لاگت مکانوں ، اپارٹمنٹس کی رعایتی قیمت پر فروخت ،مفت رجسٹریشن کی گئی نما ئش میں اہم شخصیات کی بھی شر کت ، نمایاں بلڈرز، پلانرز اور ڈویلپرز میں شیلڈز تقسیم اسلام آ باد : اسلام آ باد میں دو روزہ سٹار پراپرٹی ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی ، ایکسپو میں ہزاروں افراد نے شر کت کی اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ملک بھر کے اہم شہروں کے تمام اہم پر ا جیکٹس کی نمائش کی گئی اور اور فروخت کیلئے پیش کئے گئے جبکہ ان پر خصوصی رعایت بھی دی گئی ۔ ان رئیل اسٹیٹ سکیموں میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھنے میں آئی۔ کم لاگت مکانوں اور اپارٹمنٹس کے رہائشی منصوبے ’’ اجالا ہومز ‘‘ کے سٹال پر سب سے زیادہ گہما گہمی رہی جہاں مفت رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی ۔ ا یکسپو کے دوسرے روز مسلم لیگ ن کے سابق وزیر طارق فضل چود ھری اور انجم عقیل کے علاوہ قومی کرکٹر یاسر حمید اور ڈپٹی میئر اسلام آباد رفعت چود ھری نے بھی پاک چا ئنہ فرینڈ شپ سینٹر کا دو رہ کیا اور ایکسپو کی شاندار کامیابی پر چیئرمین سٹار مارکیٹنگ واثق نعیم اورانکی ٹیم کی کو ششوں کو سرا ہا، اختتام پر سٹار مارکیٹنگ کی جانب سے نمایاں بلڈرز، پلانرز اور ڈویلپرز کو تعریفی شیلڈز دی گئیں ۔