تازہ ترین

اسلام انتہاپسندی اور دہشتگردی کو پسند نہیں کرتا :یونس رضوی

اسلام-انتہاپسندی-اور-دہشتگردی-کو-پسند-نہیں-کرتا-:یونس-رضوی

اسلام جنگ کی حالت میں بھی بچوں پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے ،خطاب جڑانوالہ : جامع مسجدبلال میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے حوالے سے منعقدہ دعائیہ تقریب کے شرکا سے ڈاکٹرمفتی محمدیونس رضوی ناظم تحریک اہل سنت پاکستان و امیرجماعت اہل سنت نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام انتہاپسندی اور دہشتگردی کو پسند نہیں کرتا ،اے پی ایس کے بچوں کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، اسلام جنگ کی حالت میں بھی بچوں پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا وکلا اور ڈاکٹرزکے مابین تنازعہ بھی تشویشناک ہے اس سانحہ میں مریضوں کی اموات ہونا انتہائی قابل افسوس امر ہے ۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر اور وکلا پڑھے لکھے طبقات میں شامل ہیں انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بردباری سے کام لینا چاہیے ۔دعائیہ تقریب میں مولانا شہبازحسین چشتی،غلام مرتضیٰ نعیمی، محمد شہباز رضوی، قاری ارشد،قاری وسیم جاوید،حافظ بشیررضوی،نواز سیفی و دیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں